میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پالتو کتا طویل سفر طے کر کے سابق مالک کے پاس پہنچ گیا

پالتو کتا طویل سفر طے کر کے سابق مالک کے پاس پہنچ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پرانے مالک کی جانب سے نئے مالک کے حوالے کیا گیا پالتو کتا (گولڈن ریٹریور) 64 کلو میٹر کا طویل رستہ طے کر کے سابق مالکان کے پاس واپس پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوپر نامی پالتو کتا نئے مالک کے گھر پہنچنے کے بعد تقریباً ایک ماہ تک غائب رہا، ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ کوپر 27 دنوں تک پیدل چل کر اپنے سابق مالک کے پاس پہنچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا ’میٹرو‘ کی رپورٹ کے مطابق پالتو کتا ’کوپر‘ شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ٹائرون میں اپنے نئے گھر پہنچنے کے فوراً بعد کار سے باہر نکل کر بھاگ گیا اور تقریباً ایک ماہ تک غائب رہا۔رپورٹس کے مطابق اس نے اپنے پرانے مالکان تک پہچنے کیلئے 27 دنوں تک تقریباً 64 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔پالتو کتوں کی آرگنائزیشن (Lost Paws NI ) کے ترجمان کا اس واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ کوپر ایک ہوشیار پولتو کتا ہے، اس نے بغیر کسی خوراک، مدد اور کسی پناہ کے خود اکیلے سفر طے کیا اور اپنے پرانے مالکان تک پہنچ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں