میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی ایس پی بن قاسم کی اسپیشل پارٹی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث قرار

ڈی ایس پی بن قاسم کی اسپیشل پارٹی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (آصف سعود)کوئلے اور اسکریپ کا کاروبار کرنے والے نے ڈی ایس پی بن قاسم کی اسپیشل پارٹی کو شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث قرار دے دیا ۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں کوئلے کا کاروبار کرنے والے مرزا احتشام نے ڈی ایس پی بن قاسم نظر محمد ڈیشک، اے ایس آئی امام بخش زرداری ،فیصل پٹھان اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے لیے اسٹیل ٹاؤن تھانے اور ملیر کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ۔بن قاسم کوئلے کی چوری کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئلے کے بیوپاری مرزا احتشام نے اسٹیل ٹاؤن تھانے ملیر پورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے کہ 23جون کو گھر پر چھاپہ مار کر اسٹیل ٹاؤن کے ایک مکان میں بند کر دیا۔ اور یہ ساری کارروائی ڈی ایس پی بن قاسم کہ ایماں پر اس کے اے ایس آئی امام بخش زرداری و دیگر نے کی، اور موقف اختیار کیا کہ کوئلے کا غیر قانونی کام کرتے ہو اس لیے ایک کروڑ روپے حساب کتاب کر کے دو ورنہ جعلی مقابلے میں مار دیے جاؤ گے، جس کے بعد اپنی جان بچانے کے لیے کچھ دوستوں کو بیچ میں ڈال کر پانچ لاکھ روپے ایڈوانس دیے باقی 45 لاکھ روپے کا آسرا دے کر اپنی جان بچائی، کوئلے کے بیوپاری احتشام نے کورٹ اور تھانے پر دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اب 45 لاکھ روپے کے لیے ڈی ایس پی بن قاسم نظر محمد اور امام بخش زرداری قتل اور جعلی مقابلے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ڈی ایس پی بن قاسم ،امام زرداری خود کوئلے کی چوری کی سرپرستی کرتے ہیں اور کوئلے کا جائز کاروبار کرنے والوں کو کاروبار بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی بن قاسم کی اسپیشل پارٹی امام بخش زرداری فیصل پٹھان ،قاسم اور دیگر اہلکار کوئلے تیل چوری کے فور منصوبے کے پائپ چوری کرنے اور دیگر جرائم میں خود ملوث ہیں اس درخواست کے بعد کوئلے کے بیوپاری مرزا احتشام کی پٹیشن پر ملیر کورٹ میں فریقین کو سات جولائی کو طلب کر لیا۔ کوئلے کے بیوپاری مرزا احتشام بیگ نے آئی جی سند غلام نبی میمن ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں