میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ہونے والے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کے بھرپور اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران سامنے آنا شروع ہو گئے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹلنے کے بعد عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ہفتے کے پہلے دن کاروبار شروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر بھرپور تیزی سامنے آئی اور کے ایس ای انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھرپور تیزی ہونے پر سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئیں اور کاروباری قانون کے مطابق حصص کی خریدوفروخت روک دی گئی۔حصص کی خرید و فروخت کے دوران ابتدا ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1961 پوائنٹس اضافے سے 43414 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔ بعد ازاں 2341.68 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 43794.36 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا، جو بڑھتے بڑھتے 2471 پوائنٹس اضافے سے 43923 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2446.32 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایس ای 100 انڈیکس 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں