میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس ورینجرزکی قربانیوں کی بدولت شہرمیں امن قائم ہے'وزیراعلیٰ سندھ

پولیس ورینجرزکی قربانیوں کی بدولت شہرمیں امن قائم ہے'وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور کی 172 ویں پاسنگ آٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں ٹریننگ حاصل کرنے والے 27 خواتین سمیت 561 اے ایس آئی نے وزیراعلی کو سلامی پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس میں اصلاحات لارہی ہے تاکہ عوام کو پولیس کو دیکھتے ہی تحفظ کا احساس ہو۔اس سلسلے میں سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو اپگریڈ کرنے کی منصوبہ بندی سمیت پولیس اہلکاروں کے گریڈ بھی بڑھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کرکے خوشی ہوئی. انہوں نے پاس آٹ ہونے والے جوانوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سندھ حکومت نے جس مقصد کے لیے جوانوں کو بھرتی کیا ہے اس مقصد میں کامیاب ہوں گے اور سندھ میں امن امان قائم رکھنے اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے کیونکہ تمام جوان میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں جنہوں نے یہاں سے ٹریننگ حاصل کی ہے اور اب اپنا کیریئر شروع کریں گے. انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی اور امن کا گہوارہ ہے۔سندھ میں ہر قبیلے اور قوم کا فرد صدیوں سے آباد ہوتا آرہا ہے جن کو ہمیشہ یہاں کے مقامی لوگوں نے ویلکم کیا ہے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے امن کو 1980 کی دہائی میں نظر لگی اور اور سندھ میں بدامنی شروع ہوئی سب سے بڑے شہر اور اقتصادی حب کراچی میں حالات خراب کئے گئے جو کہ آج بھی ہیں مگر سندھ پولیس اور رینجرز کے مثبت کردار اور قربانیوں کی بدولت حالات بہتر ہوئے ہیں کراچی کو دنیا کا ساتواں خطرناک شہر کہا جاتا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے دیئے گئے جانوں کے نذرانو کی بدولت یہاں امن قائم ہوا ہے. 2008 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تھی تب سانگھڑ سمیت سندھ میں اتنی بدامنی تھی کہ لوگ ہائی وے پر سفر بھی نہیں کرسکتے تھے اور پولیس دستوں کی مدد سے کانوائے میں سفر کرنا پڑتا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پولیس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کا گیراہ تنگ کیا اور سندھ بھر میں امن امان قائم کیا جس پر میں سندھ پولیس کے جوانوں اور افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ محکمہ تعلیم اور پولیس سمیت دیگر محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں اور پولیس کی ٹریننگ کیلئے پاک افواج کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں