خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال 2023-24بجٹ کی منظوری دیدی
شیئر کریں
نگران خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال 2023-24کے پہلے چار ماہ کے اخراجات کیلئے 462.426ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ۔منگل کو نگران وزیراعلی محمداعظم خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے یکم جولائی سے31اکتوبر2023تک کے اخراجات کی تخمینے کی اجازت دی ہے بجٹ میں آئندہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے کرنٹ بجٹ کی مد میں ٹوٹل 350.041ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبے کے چار ماہ کے اخراجات میں کل موجودہ بجٹ میں سے 309.498ارب روپے بندوبستی اضلاع کیلئے جبکہ 40.543 ارب روپے ضم اضلاع کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد ایڈہاک ریلیف جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد ایڈہاک ریلیف کے اضافے کی منظوری دی ہے اسی طرح پنشنرز کے پنشن میں 17.5 فیصد کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 26ہزار بڑھا کر 32ہزارکردی گئی ہے۔ مالی سال 2023-24کے پہلے چار ماہ کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں کل 112.385 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بندوبستی اضلاع کیلئے 92.122 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق صوبائی ترقیاتی پروگرام برائے بندوبستی اضلاع کیلئے 43.333 ارب ،ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کیلئے 8.667 اربسیٹلڈ ایف پی اے کیلئے 37.131 ارب اورسیٹلڈ پی ایس ڈی پی کیلئے2.991 ارب مختص کئے گئے ہیں اسی طرح قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے پہلے چار ماہ کی اے ڈی پی کا تخمینہ 20.263 ارب روپے لگایا گیا ہے جن میں ضم اضلاع اے ڈی پی کیلئے 8.667 ارب ،اے آئی پی کیلئے 10.333 ارب اورایف پی اے کیلئے 1.263 ارب رکھے گئے ہیں ۔