میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ایل پی کا حکومت سے معاہدہ، احتجاجی مارچ ختم کرنے کا اعلان

ٹی ایل پی کا حکومت سے معاہدہ، احتجاجی مارچ ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد اپنے پاکستان بچاؤ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ٹی ایل پی رہنما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی اور معاہدے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی میں خوش اسلوبی سے معاملات طے پا گئے۔رانا ثنا اللہ اور تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کیخلاف کارروائی کے لیے اتفاق رائے سے ایک طریقہ کار طے کیا ہے، اس سلسلے میں حکومت اور ٹی ایل پی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ بھی شامل ہونگے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی کوششوں میں بہتری لانے پر اتفاق ہوا، حکومت ایک خط لکھے گی یا اپیل کرے گی، امریکی حکومت سمیت دنیا کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا جائے گا، تیسرا پٹرول قیمتوں میں مزید کمی کی کوششیں کی جائیں گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرلیا گیا ہے، حکومت اور ٹی ایل پی میں خوش اسلوبی سے معاملات طے پا گئے۔رانا ثنا نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں انہی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ملک میں بدامنی ہوئی اور دونوں طرف سے جانی نقصان نہیں ہوا، ٹی ایل پی نے تدبر سے اس معاملے کو حل کیا، اپنے احتجاج کو اس معاہدے کی شکل میں ختم کرنے کی حامی بھری۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں