حافظ صاحب غصہ چھوڑیں ،آئیںچارٹر آف کراچی پر مل کر کام کریں، مرتضیٰ وہاب
شیئر کریں
نومنتخب میئر کراچی مرتضی وہاب نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ غصہ چھوڑیں اور چارٹر آف کراچی پر مل کر کام کریں۔مرتضی وہاب نے میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد خصوصی گفتگو میں اپنے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ صاحب غصہ کرنا صحت کیلیے اچھا نہیں، غصہ چھوڑیں اور شہر کیلیے ساتھ بیٹھیں۔مرتضی وہاب نے حافظ نعیم کو چارٹر آف کراچی پر مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کا ہے اور تمام سیاسی کارکنان کی عوام کی خدمت کرنے کی ذمے داری ہے، آئیے مل کر ساتھ کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کریں۔نومتنخب میئر نے مزید کہا کہ جو منفی سیاست ہونی تھی وہ ہو چکی اب کراچی والوں کو مل کر کام کر کے دکھانا چاہیے اور ہم کراچی والوں کو مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا ثمر ہے۔ ہم کراچی کی ترقی کا بیانیہ لے کر چلے جس سے اتنے لوگ منتخب ہوئے۔