چیئرمین پی ٹی آئی نے حامیوں کو فوجی تنصیبات پرحملوں کے لیے اُکسایا، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کتنی آسانی سے یہ بھول گئے کہ وہ ایک سال تک اپنے حامیوں کو تشدد پر اکساتے رہے۔ انہوں نے فوجی اور انٹیلی جنس قیادت کو غلط ناموں سے پکارا اور حقیقی آزادی کے نام پر لوگوں کا جذباتی استحصال کیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے مذہبی علامات کا غلط استعمال کیا حتی کہ اپنے حامیوں سے جہاد کا حلف بھی لیا۔ ان کے حامی شرپسندوں نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا 9 مئی کے حوالے سے ان کی تقریریں اور ٹوئٹس موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے تشدد کو اپنی پالیسی کے طور پر اپنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ جرمن نازی پارٹی کے لیے پروپینگنڈا کرنے والے گوئبلز کے خطاب کا جدید دور میں اگر کوئی حقدار ہے تو وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ انہیں جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل ہے۔