میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا لاڈلہ ادارہ سندھ سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرنے کے لیے تیارنہیں

سندھ حکومت کا لاڈلہ ادارہ سندھ سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرنے کے لیے تیارنہیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ: جوہر مجید شاہ)سندھ حکومت کا لاڈلہ و چہیتا ادارہ سندھ سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرنے پر راضی نہیں تیز طوفانی متوقع بارشوں کے باعث ایک جانب شہر کے چھوٹے بڑے نالے ابلنے کے خدشات ہیں تو دوسری طرف شہر کی مرکزی شاہراہوں سمیت نجی گلیوں میں موجود سولڈ ویسٹ کے کوڑے دان بھی شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث ہیں، کوڑے دان بیچ سڑک اور گلیوں میں شدید تعفن اور وبائی امراض کیلئے جلتے میں ایندھن کا کردار ادا کرنے میں معاون و مددگار ہیں، جو کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اپنے ہی دعوؤں کی نفی ہے، قیام میں آنے کے فوری بعد سندھ حکومت کے وزراء نے بلند و بانگ دعوے کئے تھے کہ شہر اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرینگے، مگر تاحال محکمہ کامیاب نہ ہوسکا، صورتحال دعوؤں کے بالکل برعکس ہے سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور توہین کو اپنا مقصد اور پسندیدہ مشغلہ بنالیا۔ یاد رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر بھر کی سڑکوں فٹ پاتھوں کو تجاوزات و رکاوٹ مافیا سے بالکل پاک صاف کرنے کے واضح احکامات جاری کئے تھے جسے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ہوا میں اڑا دیا اور شہر بھر کی سڑکوں فٹ پاتھوں اور گلیوں میں اپنے کوڑے دان،ڈبوں کا جال بچھا دیا۔ سولڈ ویسٹ اپنے قیام کے کئی برسوں بعد بھی مناسب جگہوں پر کچرا کنڈی کا قیام عمل میں نہ لا سکا، جو کہ محکمے کا دعویٰ تھا گھر گھر کچرا اٹھانے کا دعویٰ بھی اب جا کر پایہ تکمیل کو پہنچا، مگر اس میں بھی اس محکمے کے انسپکٹر اور سپروائزر مقامی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کے تحت وصولیوں کا گیم چلاتے ہیں اور بعض یوسی سے ہفتہ بھر غائب رہتے ہیں جس کے سبب شہری ٹھکیدار مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئے ہیں، شکایات کے بعد بھی شنوائی نہیں ہوتی سولڈ ویسٹ کے کرپٹ عناصر نے مافیا کا روپ دھار لیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ سولڈ ویسٹ کی نااہل انتظامیہ نے شہر بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کچرا کنڈیوں میں تبدیل کردیا محکمے کے کوڑے دان سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھنے کے باعث ایک جانب حادثات بڑھ گئے تو دوسری جانب ان سڑکوں پر رکھے کوڑے دانوں کے سبب موٹر سائیکل سواروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ہیں، مزکورہ عمل سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی حکم عدولی بھی ہے، شہریوں نے سپریم کورٹ کی رولنگ کی صریحاً اور کھلم کھلا خلاف ورزی اور وہ بھی جو کہ طویل عرصے سے جاری ہے پر فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے سندھ سولڈ ویسٹ کے قیام پر سندھ حکومت نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے شہر کراچی کو کچرے سے یکسر پاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں سندھ حکومت تاحال کامیاب نہ ہوسکی، جبکہ دوسرا دعویٰ شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر موجود کچرے کو شہر اور شہریوں کیلئے بدنما داغ اور وبائی امراض سمیت مہلک بیماریوں کا باعث بھی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلانے کا دعویٰ بھی کیا تھا جسے پورا کرنا تو درکنار الٹا سندھ سولڈ ویسٹ نے شہر بھر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا۔ یاد رہے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جو کروڑوں،اربوں روپے کا خطیر بجٹ اور گھوسٹ ملازمین کی فوج ظفر موج کے ساتھ ٹاپ پر ہے، شہر بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کچرا کنڈی کے ڈسٹ بن میں تبدیل کر دیا، سڑکیں اور فٹ پاتھوں پر ڈسٹ بن ایک جانب سپریم کورٹ کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی،حکم عدولی ہے۔ یاد رہے کوڑے دان شہریوں کی زندگیوں کیلئے شدید خطرات بلکہ موت کے پروانے بنے ہوئے ہیں، کسی بھی وقت کوئی بڑا جان لیوا حادثہ نہ صرف نقص امن کا باعث بن جائیگا بلکہ سندھ حکومت سمیت سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے خلاف بڑی قانونی کارروائی اور شکنجہ بھی کسا جا سکتا ہے اور یہ امکان لٹکتی تلوار کی مانند ہے۔ ادھر کروڑوں،اربوں کا بجٹ بڑا اسٹاف ملازمین کے ساتھ لگ بھگ8سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ اپنا قبلہ درست نہ کرسکی اور کئے گئے دعوؤں پر من و من عملدرآمد نہ ہوسکا نہ ہی مناسب جگہوں پر کچرا کنڈیاں تعمیر ہوسکیں اور نہ تاحال شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکا، مزکورہ وجوہات محکمہ و ادارے اور انتظامیہ کی نااہلی اور اپنے فرائض منصبی سے مخلصی دلچسپی اور نااہلی کی واضح دلیل ہے۔ ادھر اب جبکہ شہر اور شہریوں کو ایک شدید متوقع بارشوں کا سامنا ہے شہر بھر میں کوڑے دان شہریوں کیلئے کسی چیلینج سے کم نہیں بلکہ مزید مشکلات کا باعث ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں