قوم کی عمران خان واحد امید ہے کیا اسکو ختم کرنا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟،فرخ حبیب
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ عمران خان جو واحد امید ہے پاکستانی قوم کی کیا اسکو گرانا یا ختم کرنا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟ یا پاکستان کو بچانا ضروری ہے۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ ترجیحات واضح کرنا ہوگی، آئی ایم ایف سے ڈیل ختم کرنے کا حکومتی بیان آچکا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے پاس قرض واپس کرنے کے لئے ڈالرز نہ ہونے کے برابر ہے، ملک کو بینک ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکے، غریب کے پاس آٹا خرید کر 2 وقت کی روٹی کے پیسے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے ایک سال میں 50 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگے، اس ساری صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی ایم جماعتیں ہے۔