میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
سگریٹ نوشی جلد ترک کرنے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے بچا ئوممکن

سگریٹ نوشی جلد ترک کرنے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے بچا ئوممکن

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محققین نے کہاہے کہ تمباکو نوشی کو جلد ترک کر دینا پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب ہونے والی موت سے بچانے کی شرح کو بہتر کر دیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیق کے نتائج میں کینسر کی تشخیص کے بعد سیگریٹ نوشی ترک کرنے کی نسبت کینسر کی تشخیص سے قبل سیگریٹ نوشی کے ترک کرنے کے فوائد سامنے آئے۔اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم کے سبب تمباکو نوشی کرنے والوں میں موت کی شرح 68 فی صد زیادہ ہوتی ہے جبکہ تمباکو نوشی ترک کر دینے والوں میں کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت موت کی شرح 26 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔نتائج کے مطابق مریضوں نے کینسر کی تشخیص سے جتنا عرصہ قبل تمباکو نوشی چھوڑ دی تھی ان کے بچنے کے امکانات اتنے زیادہ تھے۔یہ تحقیق، جو ان چند مطالعوں میں سے ایک ہے جس میں تمباکو نوشی کرنے والے اور وہ افراد جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی ان کے درمیان موت کی شرح کا جائزہ لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں