اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو پیشی کے لیے کل تک کی مہلت
ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
بغاوت، اقدام قتل اور جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی کے لیے کل تک کی مہلت دے دی۔عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عمران خان کل پیش نا ہوئے تو ضمانت کی درخواستیں خارج تصور ہوں گی۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے یقین دہانی کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ کل ایمبولینس میں بھی آنا پڑا تو آئیں گے۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور فیصل چوہدری جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عمران خان کی مزید سماعت کی درخواستیں کل تک ملتوی کر دی۔