میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب میں 2000 سال قدیم رومی فوجی کیمپ کے آثار دریافت

سعودی عرب میں 2000 سال قدیم رومی فوجی کیمپ کے آثار دریافت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی عرب کے لق و دق صحرامیں رومی عہد کا ایک چھوٹا اور دو بڑے فوجی کیمپ کے آثار دریافت کئے ہیں جو لگ بھگ 2000 سال قدیم ہیں۔جامعہ آکسفورڈ کے شعبہ آثارِ قدیمہ کے سائنسدانوں نے سیٹلائٹ سے ریموٹ سینسنگ کے دوران یہ اہم دریافت کی ہے۔ ماہرینِ آثار کے مطابق خیال ہے کہ اردن سے آنے والی رومن افواج جب سعودی عرب کی سرزمین پر آئیں تو اس وقت یہ فوجی کیمپ بنایا گیا تھا جو اب تک ہماری نظروں سے اوجھل تھا۔تحقیق ٹیم کے سربراہ ، ڈاکٹر مائیکل فریڈلے کے مطابق حتمی طور پر یہ تعمیرات رومیوں نے ہی بنائی ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل کے مطابق مستطیل نما عسکری کیمپ کی تفصیل سائنسی جریدے ‘اینٹی کوئٹی’ میں شائع ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق ایک جانب سے کیمپ کے اندر جانے کا راستہ بھی بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں