میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200بچوں کی اموات

یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200بچوں کی اموات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200 بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہے۔یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے فضائی ا?لودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یورپ کے 30 ممالک میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کا مطالعہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی زندگی میں دائمی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے اور براعظم یورپ میں فضائی آلودگی سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتریورپی ممالک میں فضائی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط سے اوپر ہے جب کہ نویکی دہائی میں یورپی یونین کے ممالک میں باریک ذرات سے اموات کی تعداد سالانہ 10 لاکھ تھی۔رپورٹ میں روس، یوکرین اور برطانیہ کے بڑے صنعتی ممالک کا احاطہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں جانی نقصان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہے جب کہ یورپی یونین کے ممالک میں اموات کی تعداد2005 تک 4 لاکھ 31 ہزار سالانہ پر آئی اور 2020 تک آئس لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور ترکیہ میں سالانہ اموات 2 لاکھ 38 ہزار رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں