میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت عدالت میں پائوں اور میڈیا پر گلے پڑتی ہے، شیخ رشید

حکومت عدالت میں پائوں اور میڈیا پر گلے پڑتی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پائوں پڑتی ہے ، میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے، ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، نگران حکومتیں ختم ہوچکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا حکومت توہین عدالت میں نااہلی ، عدم اعتمادی اور آرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دہا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، عدلیہ نے ہر قسم کے دبائو کو مسترد کرکے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، عدلیہ ہی جیتے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں