میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن، اسٹیٹ بینک سمیع اللہ سے کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں‘ پرویزالٰہی

الیکشن کمیشن، اسٹیٹ بینک سمیع اللہ سے کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں‘ پرویزالٰہی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزرا چودھری وجاہت حسین، بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ، سابق صوبائی وزرا چودھری ظہیر الدین، بائو رضوان، چودھری لیاقت علی بھدر، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر زین بھٹی، بیرسٹر ارحم طارق بٹ، بیرسٹر عزیز، بیرسٹر حمزہ، سلمان خان اور فرخ ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن، سٹیٹ بینک اور پارلیمنٹ سمیع اللہ سے کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو مختص رقم ہر صورت دینا ہو گی، شہباز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے اب فیصلے کا انتظار ہے، جمہوریت کے استحکام اور تحفظ کیلئے سب کو آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں