میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کرلی

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کرلی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری منظور کر لی۔ سمری اب قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔قبل ازیں قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملہ زیر بحث آیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، وزرات خزانہ کے حکام، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں۔رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن ملک کے لیے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ یہ طریقہ کار درست نہیں۔ سپریم کورٹ نے63 اے میں ترمیم کر کے ملکی سیاسی سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا۔ سپریم کورٹ اب آرٹیکل 84 میں بھی ترمیم کر دے۔ فنڈز کا اجرا حکومت کی صوابدید ہے، سپریم کورٹ گورنر کو کیسے کہہ سکتی ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مرتبہ الیکشن اخراجات ملک کے مفادمیں نہیں۔ آئین کاآرٹیکل بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کیفیصلے کااحترام، مگر آئین پاکستان سب سے مقدم ہے۔ ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے۔ افسران آئین کوپس پشت ڈال کر کیسے پیسے دے سکتے ہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں