میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خود قیادت کروں گا ، عمران خان کا عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ

خود قیادت کروں گا ، عمران خان کا عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود اس کی قیادت کروں گا ، ان کی کوشش ہے کہ ستائیسویں رمضان کے بعد زمان پارک پر پھر ایک وار دات کی جائے ، اب یہ بھی منصوبہ ہے کہ میرے قریب لوگوں کو پکڑا جائے ، پارٹی میں جو تگڑے لوگ ہیں ان کو پکڑ اجائے ،یہ کہتے ہیں عمران خان پر کانٹا ڈال دیا ہے ، اگر اس سے فرق پڑتا تو تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کے لئے آج لائنیں نہ لگی ہوتیں ، ہمیں تو مشکل پڑی ہوئی ہے کہ ہمارے پاس تو ایک حلقے میں کئی کئی لوگ آ گئے ہیں کہ کس کو ٹکٹ دیں ،توشہ خانہ کیس مزیدار ہو گیاہے ،ملک میں نفرتیں پھیل رہی ہیں، ادارے اور قوم کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں،قوم کی خاطر قوم کو بچانے کیلئے خدا کے واسطے ہوش کے ناخن لو ،ہم جس طرف جارہے ہیں اب بھی وقت ہے ۔جس طرح نفرتیں پھیل رہی ہیں کسی وقت بھی پاکستان میں کچھ ہو سکتا ہے ، مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سے گاڑی لی ، اسے چلایا اور پھر دو کروڑ میں بیچ دیا ،ملک میں جمہوریت ایک دھاگے سے جڑی ہوئی ہے اور وہ دھاگا سپریم کورٹ ہے ، باقی تمام جمہوری ادارے تباہ ہو چکے ہیں صرف سپریم کورٹ سے جمہوریت کی امید وابستہ ہے ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کو وفاق سے فنڈز نہیں مل رہے تھے ، ایسے میں ہم لوگوں سے کئے گئے وعدے کیسے پورے کرتے ، اسی وجہ سے ہم نے قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے اپنی اسمبلیاں تحلیل کیں کیونکہ ملک کو دلدل سے بچانے کا ایک ہی واحد راستہ شفاف انتخابات تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے زمان پارک میں مرتضی بھٹو کی طرز پر قتل کرنا چاہتا تھے ،جوڈیشل کمپلیکس میں ٹریپ تھا، وہاں نا معلوم افراد تھے وکلاء اور سی ٹی ڈی کے کپڑوں میں ملبوس تھے ، اگر مجسٹریٹ گاڑی میں دستخط نہ کراتے اور میں اوپر چلا جاتا تو شاید میں نے نہیں بچنا تھا ۔عمران خان نے کہا کہ اب یہ منصوبہ ہے کہ میرے اردگرد جو لوگ لوگ ہیں ان کو پکڑنا ہے ، جو پکڑے میں تگڑے لوگ ہیں ان کو پکڑو ۔،علی امین کو سب سے پہلے پکڑا ، اب مراد سعید کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ اس پر کوئی کیس نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں ختم ہو گیا ،جج نے کہا کہ یہ کیس ہی نہیں ہے ، عمران خان نے کیسے کچھ کیا ہے ۔توشہ خانہ کا کیس بڑے مزیدار کیس ہو گیا ہے ،یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے اپنی گھڑی بیچ دی تھی ، ہم نے پچاس فیصد دے کر تحفہ لیا ، اب پتہ چلا ہے کہ نواز شریف نے دس سال چوری کی گاڑی چلائی ، توشہ خانہ سے لی گئی گاڑی ظاہر کئے بغیر گھر میں رکھی ۔انہوں نے کہا کہ جو جمہوریت چاہتے ہیں وہ سارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں ، یہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، خدانخواستہ اگر سپریم کورٹ بیٹھ جاتی ہے تو جمہوریت ختم ہو جاتی ہے ،کوئی ادارہ نہیں ہے جو جمہوریت کوبچا سکے ، عوام آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، اگر یہ اسی طرح چلتا رہا ہم سب کو نکلنا ہوگا اور میں سب کو لیڈ کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں