میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلستانِ جوہر میں فائر سیفٹی سے محروم خطرناک عمارتیں تعمیر

سندھ بلڈنگ، گلستانِ جوہر میں فائر سیفٹی سے محروم خطرناک عمارتیں تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 12 میں پلاٹس SB-33 اور SB-36+37 پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات
آصف شیخ کی ملی بھگت اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی کارکردگی پر سوالات

ضلع شرقی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 12 میں پلاٹ نمبر SB-33 اور SB-36+37 پر زیرِ تعمیر بلند و بالا عمارتیں مبینہ طور پر فائر سیفٹی سسٹم اور ہنگامی اخراج کے مناسب انتظامات کے بغیر تعمیر کی جا رہی ہیں، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق مذکورہ عمارتوں میں نہ تو ایمرجنسی ایگزٹ کا مؤثر نظام موجود ہے اور نہ ہی آگ بجھانے کے جدید حفاظتی آلات نصب کیے گئے ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں اس نوعیت کی بلند عمارتوں کی تعمیر متعلقہ بلڈنگ قوانین اور حفاظتی ضوابط کے مطابق ہونی چاہیے ، تاہم یہاں مبینہ طور پر قواعد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف شیخ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث غیر قانونی سرگرمیوں اور تعمیراتی بے ضابطگیوں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے ، جبکہ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ حکام کی خاموشی اور عدم کارروائی کے باعث نہ صرف انسانی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں بلکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے کا خدشہ بھی موجود ہے ۔شہریوں نے متعلقہ اداروں اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان تعمیرات کا معائنہ کیا جائے ، حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور قوانین کی خلاف ورزی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں