میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں پیٹرول خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ مہنگا

پاکستان میں پیٹرول خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ مہنگا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب
سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت

حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران نے دنیا بھر سمیت پاکستان کو بھی متاثر کیا ہے۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے بجائے ہر ہفتے کر رہی ہے، گزشتہ جمعہ کیے گئے حالیہ اضافے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ خطے کے دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو کئی ممالک میں فی لیٹر نرخ پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں پٹرول تقریباً 370 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چین میں اس کی قیمت لگ بھگ 360 روپے فی لیٹر ہے۔ بھارت میں پٹرول کی موجودہ قیمت تقریباً 302 روپے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ بنگلہ دیش میں ایک لیٹر پٹرول تقریباً 288 روپے میں دستیاب ہے۔ افغانستان اور مالدیپ میں بھی پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔ دوسری جانب ایران، جہاں مقامی سطح پر تیل پیدا کیا جاتا ہے، وہاں پٹرول کی قیمت انتہائی کم یعنی تقریباً 6 روپے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام پر معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور شہریوں کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں