میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ریجنل ڈائریکٹر کا سسٹم کو عید وصولی مد میں 10 کروڑ کا ٹارگٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ریجنل ڈائریکٹر کا سسٹم کو عید وصولی مد میں 10 کروڑ کا ٹارگٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ریجنل ڈائریکٹر کا سسٹم کو عید وصولی کی مد میں 10 کروڑ روپے کا ٹارگٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے میدان میں اتر گئے، آر ڈی انجینئر محمد رقیب مبینہ فرنٹ مین ریحان الائچی کی سربراہی میں نیا سسٹم تشکیل دے دیا، ڈپٹی ڈائریکٹرز عرس ڈاوچ اور عدنان شاہ بخاری بھی سسٹم کا اہم حصہ بن گئے، ڈائریکٹر جنرل کو بھی سرما پہنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد انجینئر محمد رقیب نے کراچی میں تعینات گریڈ 17 کے افسر ریحان الائچی کی سربراہی میں ریجنل آفس حیدرآباد میں نیا سسٹم تشکیل دے دیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن عدنان شاہ بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے سسٹم کا حصہ بن گئے جبکہ غیرقانونی وصولی مہم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری کو لگا دیا گیا، ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات بتا کر تعمیراتی منصوبوں کے خلاف لیٹر نکالے جاتے ہیں جس کے بعد لاکھوں روپے کے عوض معاملہ ختم کیا جاتا ہے، انجینئر محمد رقیب نے اپنے مبینہ فرنٹ مین ریحان الائچی کو عید وصولی کی مد میں 10 کروڑ روپے اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے جس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری کی سربراہی میں ایس بی سی اے کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم روزانہ کے بنیاد پر مختلف تعمیراتی منصوبوں پر جا کر لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق پیسے اکٹھے کرنے کا ٹاسک عرس ڈاوچ، عدنان شاہ بخاری، ممتاز لاشاری اور امیر زرداری کو دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کردیا ہے، حیرت انگیز طور پر مذکورہ ٹیم کوئی کارروائی کرنے کی بجائے لاکھوں روپے بطور رشوت لیکر واپس آ جاتی ہے، ذرائع کے مطابق نئے ریجنل ڈائریکٹر انجینئر محمد رقیب کی نئے سسٹم اور مذکورہ تمام کارروائی سے ڈائریکٹر جنرل بھی لاعلم ہے اور ریجنل ڈائریکٹر نے ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ اختیاریوں کو سرما پہنا دیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں پر غیرقانونی تعمیرات اور لے آؤٹ پلان میں تبدیلیوں کے نام پر جاری کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم بطور رشوت لی جا چکی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں