میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
جھوٹے مقدمات ،پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

جھوٹے مقدمات ،پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے پرچوں اور قائدین کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے،144 ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پرچوں اور ان کی گرفتاری کا سیدھا سادھا مقصد ہماری جماعت کی انتخابات میں حصہ لینے کی صلاحیت تباہ کرنا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی کہ انتخابات سے قبل جعلی پرچوں کی بھرمار اور قائدین کی گرفتاریوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اقتدار پر قابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کے خلاف جعلی مقدمات کے اندراج سے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس برے طریقے سے مسخ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں