پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہی ہوں گے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18اپریل کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے جبکہ پنجاب میں انتخابات کے لیے پولنگ 14 مئی کو ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔