میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زمان پارک میںسیاسی کارکنان نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،مریم نواز

زمان پارک میںسیاسی کارکنان نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے زمان پارک آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز ٹویٹ کرائی ہیں اور کہا ہے کہ دیکھیں انہیں! یہ سیاسی لوگ نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کیے گئے۔اپنے کئی ٹویٹس میں مریم نواز نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرائی ہیں اور کہا ہے کہ انہیں غور سے دیکھیں! سچ کو چھپانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاسی کارکنان نہیں یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو ان کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کیے گئے جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا ثبوت خود اپنے منہ سے بولتا ہے، حکومت اس پر ضرور کارروائی کرے اس سے قبل کہ دیر ہوجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں