میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کچھ بھی کرلے مئیر جماعت اسلامی کا ہوگا،سراج الحق

پیپلز پارٹی کچھ بھی کرلے مئیر جماعت اسلامی کا ہوگا،سراج الحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ سندھ حکومت کے ظلم و جبر اور چوری کے باوجود اہل کراچی نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو جو عوامی مینڈیٹ دیا ہے اس کا تحفظ کریں گے اور اس تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ،کراچی میں جماعت اسلامی کی کامیابی سے پورے ملک میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے، 18اپریل کا دن بھی جماعت اسلامی کی فتح کا دن ثابت ہوگا اور اس فتح و کامیابی سے اہل کراچی کے مسائل حل ہوں گے ، آنے والے ہر مرحلے میں پورے ملک کی جماعت اسلامی اہل کراچی کے ساتھ کھڑی ہوگی ،ہم چاہتے ہیں کہ کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے ، یہ شہر جب ہمارے پاس ہوگا ،ہم ماضی کی طرح عوام کی خدمت کریں گے اور عوام نے جو اعتماد کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،جب بھی عوام کی امانت ہمارے پاس آئی ہے ہم نے اس کی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے ، 18اپریل کو ملتوی شدہ نشستوں پر انتخابات کارکنوں کی صلاحیتوں کا ایک بار پھر امتحان ہے ، کارکنان تیار ہو جائیں پہلے کی طرح جدو جہد کرنی ہے اور نتائج کے حصول تک پہرہ دینا ہے ، بد قسمتی سے 2ماہ کے دوران سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے کراچی کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ، ناانصافی کی ہے ، جن حلقوں میں تحفظات اور اعتراضات تھے ان پر کارروائی نہیں کی گئی اور جن حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوئی تو سب نے دیکھا کہ اس میں بھی حق اور انصاف سے کام نہیں لیا گیا ، اس پورے عرصے میں ووٹوں کے سارے تھیلے تو ان کے پاس تھے یہ کیسے پھٹے ہوئے نکلے ، ان 2ماہ کے دوران جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹوں پر نتائج تبدیلی کیے گئے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں