میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی شخص نے الٹے قدموں میراتھن دوڑنے کا اعلان کر دیا

برطانوی شخص نے الٹے قدموں میراتھن دوڑنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی شخص نے اعلان کیا ہے جلد متوقع لندن میراتھن میں وہ الٹے دوڑیں گے اور اس سے جمع ہونے والی رقم ریڈکراس اور یوکرینی عوام کو دی جائے گی۔46 سالہ ٹام ہیریسن اس سے قبل گوریلا کا لباس پہن کر چاروں ہاتھ پیروں سے چل کر بھی ایک دوڑ میں حصہ لے چکے ہیں۔ لیکن اس بار وہ طویل لندن میراتھن دوڑ میں الٹے قدموں دوڑیں گے۔ اسطرح وہ یوکرین پرمسلط جنگ سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔پیشے کے لحاظ سے پروجیکٹ مینیجر ٹام ستمبر 2022 میں کارنویل سے پارلیمنٹ تک 263 میل کا پیدل سفر بھی کرچکے ہیں جس میں انہیں کل 15 دن لگے تھے اور گوریلا بن کر بھی میراتھن میں دوڑ چکے ہیں۔ لیکن وہ اب الٹے قدم چل کر کچھ رقم جمع کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ یوکرین کی عوام اور ریڈ کراس کو عطیہ کرسکیں۔ٹام نے کم سے کم 2000 برطانوی پاؤنڈ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل وہ کیک بناکر فروخت کرتے رہے ہیں اور اس کی رقم بھی عطیہ کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں