میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی گرفتاری، پارٹی معاملات چلانے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم

عمران خان کی گرفتاری، پارٹی معاملات چلانے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم

جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا اور عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی، عمران خان نے پارٹی کے معاملات چلانے کیلئے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چھ رکنی ایمر جنسی کمیٹی تشکیل دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے کہ عمران خان کے گرفتار ہونے کی صورت میں 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی پارٹی معاملات دیکھے گی۔ کمیٹی شاہ محمود قریشی، سینیٹرسیف اللہ نیازی، اعظم سواتی، اعجازچودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل ہوں گے۔ ایمرجنسی کمیٹی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے گائیڈ لائنز تیار کرے گی اور پارٹی کے معاملات چلائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں