میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جاسکتا ہے

پاک افغان سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جاسکتا ہے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے کپتان بابراعظم کو آرام کروائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، صائم ایوب، احسان اللہ، عماد وسیم اور فہیم اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، قومی ٹیم 22 مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔دوسری جانب پاک افغان سیریز کے لیے شیڈول میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی، سیریز کا پہلا میچ اب 24، دوسرا 26 جبکہ 27 مارچ کو آخری میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں