میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوانین میں ترامیم منظور، چیئرمین نیب کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ

قوانین میں ترامیم منظور، چیئرمین نیب کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین نیب کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم منظور کر لیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب قوانین ترامیمی آرڈیننس کے مسودہ کی سرکولیشن سے منظوری دی، احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیے گئے مقدمات چیئرمین نیب کسی دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے۔ آرڈیننس کے متن کے مطابق چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیے گئے کیس کا جائزہ لے کر مقدمہ بند کرنے کی منظوری دے سکیں گے، چیئرمین نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ایجنسی کیس کو التوا کے مرحلہ سے کھول سکے گی۔ نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو ازسرنو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہو گا، نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقہ کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔ چیئرمین نیب کی عدم  موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین بطور چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی کی صورت میں وفاق کسی بھی نیب افسر کو چیئرمین کے اختیارات سونپ سکے گا۔ متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین 21 گریڈ کے سول افسر، لیفٹیننٹ جنرل یا میجر جنرل کے عہدہ کے فوجی افسر کو تعینات کیا جا سکے گا۔ نیب ترامیم کے تحت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پبلک آفس ہولڈر کے زمرہ میں شامل کر لیا گیا، اس سے قبل نیب قانون میں چیئرمین سینیٹ پبلک آفس ہولڈر کے زمرہ میں شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں