میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خادم رضوی سمیت 500 افراد کیخلاف 11 مقدمات درج

خادم رضوی سمیت 500 افراد کیخلاف 11 مقدمات درج

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ملک بھر میں تین روزہ احتجاج کے ایک معاہدے پر اختتام کے بعد حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں تحریک لبیک کے خادم رضوی،افضل قادری سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 11 مقدمات درج کیے گئے۔ٹی ایل پی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 5 سو سے زائد افراد کو ان 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ،جن پر نقضِ امن،سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں