متحدہ پاکستان کی صفوں میں بانی متحدہ کے اقدامات پرکھلبلی
شیئر کریں
(رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی صفوں میںان دنوں بانی متحدہ کے کچھ اقدامات کے باعث کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن گروپ کے قائد الطاف کی جانب سے ایک بار پھر وفا داری اورکی اسناد کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا اس حوالے سے یاد رہے کہ ماضی میں کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بینرز آویزاں کیے گئے تھے جن پر تحریر تھا ’’جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ‘‘۔اس سلوگن اور نعرے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری علاقوں میں غدار اور غداری کے نام پر بے گناہوں کی لاشیں صبح و شام گرنا معمول بن گیا تھا۔ اس نعرے کے اثرات نہ صرف شہر کراچی اور سندھ بلکہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی روپوش کارکنان کی زندگیوں پر مرتب ہوئے۔ اس نعرے پر عمل درآمد بیرون ملک بھی کیا گیا ۔ آج کل اس نعرے کی پھر سے سوشل میڈیا پر گونج ہے۔