میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں،مریم نواز

ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرآت نہیں کہ استعفی دیں، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں۔راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں معلوم ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھا تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ کر سوتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، انشائ￿ الل? عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گیا، شہباز شریف عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں دور کررہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہ کرسکی تو کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کو تلاش کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں