میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جس تھانے کی حدود میں جرم ہو گا وہ ذمہ دارہو گا،نگراں وزیراعلیٰ سندھ

جس تھانے کی حدود میں جرم ہو گا وہ ذمہ دارہو گا،نگراں وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے انسپکٹر جنرل پولیس کو کچے کے علاقے میں اغوا برائے تاوان اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے حوالے سے واضح اور موثر اقدامات کرنیکی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی تھانے کی حدود میں کوئی جرم رونما ہوتا ہے تو متعلقہ تھانہ کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے ہفتہ کو انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کی موجودگی میں وزیراعلی ہائوس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہری خود کوسڑکوں اور کھلے مقامات پر محفوظ نہیں سمجھتے اور ان کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ جس کسی بھی تھانے کی حدود میں اگرکوئی اسٹریٹ کرائم کا واقعہ رونما ہوتا ہے تو متعلقہ تھانہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا کہ میں نے پولیس کو مسلسل پٹرولنگ کی تاکید کی ہے لیکن ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا جارہاجس پر آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کے احکامات کی تعمیل کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں