آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل
شیئر کریں
مہاجرین کی 3 نشستوں پر راولپنڈی اسلام آباد میں پولنگ (کل) ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مہاجرین کی تین نشستوں پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولنگ (کل)2اگست کو ہوگی۔
الیکشن مہاجرین کی نشستوں ایل اے 39جموں 6،ایل اے 43ویلی 4اور ایل اے 44ویلی 5پر ہوگا، جہاں استحکام پاکستان پارٹی،مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اورمسلم کانفرنس کے امیدوار مدمقابل ہیں۔
الیکشن حکام کے مطابق ایل اے 43میں 12، ایل اے 44میں 8 جبکہ ایل اے 39جموں 6 میں 14امیدوار میدان میں ہیں۔
ایل اے 39جموں 6کے لیے 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے،جبکہ اس حلقے میں چکوال، جہلم، اٹک، پشاور اورتلہ گنگ شامل ہیں،ایل اے 43 کے لیے 10 اور ایل اے 44 کے لیے 27 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔


