میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئلہ کان واقعہ ،جاں بحق کان کنوں کی تعداد 34 ہو گئی

کوئلہ کان واقعہ ،جاں بحق کان کنوں کی تعداد 34 ہو گئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ریسکیو ٹیموں نےمزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ کان میں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،حکام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرہ کان میں پھنسے مزید مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ سورینج میں کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث ہونے والےدھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، پی ڈی ایم اےحکام کےمطابق ریسکیو ٹیموں نےمزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں،جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم اے،ریسکیو،مائنز اینڈ منرلز اوردیگرمتعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ کان میں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،کان میں پھنسے مزید مزدوروں تک رسائی کے لیے بھاری مشینری اورخصوصی آلات کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ گزشتہ روزسورینج کی کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث دھماکا ہوا تھا،جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اورمتعدد کان کن ملبے تلے دب گئے،حکام کےمطابق ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ مزدوروں کو کان سے نکال نہیں لیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں