آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی ہے۔آن لائن گیم پب جی کی انتظامیہ کے پی ٹی اے حکام سے تفصیلی مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو آن لائن گیم کے مضر اثرات سے بچاؤ کے بارے میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔انتظامیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے بارے میں جامع میکانزم پر رپورٹ بھی پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انتظامیہ نے پب جی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور رابطے مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے پب جی انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے گیم پر پابندی ختم کردی ہے۔