میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کابینہ اجلاس، سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ کابینہ اجلاس، سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت جمعرات کوکابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین پلان ہے ، ای لائسنسنگ پورٹل لانے کے لیے قوانین میں ترمیم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے ذریعے آن لائن ایپلیکیشن، ای پے منٹ کی سہولت ہو گی، ایپلیکیشن میں ٹریکنگ، ایس ایم ایس، ای میل اور ای سرٹیفکیٹ کی سہولت ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ ایک وقت میں 16 مختلف محکموں کا مشترکہ سسٹم ہو گا، سرمایہ کاری لانے کے لیے سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ اہم سنگ میل ثابت ہو گا، سندھ کابینہ نے سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ سسٹم کی منظوری دے دی ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 9.6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے ، جو بلڈر ملبہ سڑکوں کے ساتھ ڈمپ کرے گا اس کے اٹھانے کی رقم علاقے کا ایس ایس پی دے گا۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے سکرنڈ کھوسو سڑک بنانے کے لیے 60.9 ملین روپے کی منظوری دے دی۔ترجمان نے کہاکہ کابینہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس لینے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اپنے طریقے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ریکور کرے گی، کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس کے 2 فیصد سروس چارجز رکھ کر باقی سندھ حکومت کو دے گی۔وزیرِ اعلی سندھ نے حب کینال کی بحالی کے منصوبے کے لیے منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اب حب کینال پروجیکٹ اپنے خرچے سے مکمل کرے گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گرین کارپوریٹ سندھ میں کارپوریٹ اگریکلچر فارمنگ کرنا چاہتی ہے ، کارپوریٹ فارمنگ سے صوبے میں انویسٹمنٹ آئے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو نجکاری سے بچایا ہے ، اسٹیل ملز کے پلانٹ 700 ایکڑز پر قائم ہیں، پرانی اسٹیل مل کو بحال کریں گے یا اس کی جگہ نیا پلانٹ لگائیں گے ، اسٹیل مل کی خالی اراضی پر چین کی مدد سے ای پی زیڈ/ ایس ای زیڈ قائم کریں گے ۔ترجمان نے کہاکہ ملیر ایکسپریس وے سے 100 ایکڑ اراضی ری کلیم ہوئی ہے ، 100 ایکڑ اراضی پر سٹی آف اینجلز قائم کیا جائے گا، سٹی آف اینجلز میں خصوصی بچوں کے لیے اسکول اور بحالی کا مرکز ہو گا، سٹی آف اینجلز میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، نیورو فزیکل اسپتال اور پلے گرانڈ ہوں گے ۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کی ری کلیم اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کروں گا، ایک ایک انچ کی حفاظت بورڈ آف روینیو کی ذمے داری ہے ۔سندھ کابینہ نے سٹی آف اینجلز کے لیے 100 ایکڑ اراضی مختص کرنے کی اور الیکٹرک وہیکلز کی فیس میں رعایت کی منظوری دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں