میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کاوزیراعظم کو اعدادوشمار کا موازنہ جاری کرنے کا چیلنج

ن لیگ کاوزیراعظم کو اعدادوشمار کا موازنہ جاری کرنے کا چیلنج

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی ترجمانوں کو 2018 اور 2021 کے اعدادوشمار کا موازنہ جاری کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب ہمت کر کے 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں اور آئینہ دیکھیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب تباہ شدہ معیشت پہ فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں معیشت کی تباہی، بربادی اور اسے زمیں بوس کرنے کے بعد ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے اعدادوشمار کی جادو گری کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے، جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کریں ؟،5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت اور 3 فیصد پر مہنگائی کی شرح والی معیشت کو 3 سال میں آپ نیمنفی 0.4 اور 16 فیصد مہنگائی پر پہنچا دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں