میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف آج اسلام آباد کی عدالتوں میں4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی

عمران خان کے خلاف آج اسلام آباد کی عدالتوں میں4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف (آج)منگل اسلام آبادکی عدالتوں میں 4مختلف کیسزکی سماعت ہوگی۔ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2کیسز میں پیش ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان آج صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ پہلے اسپیشل کورٹس جی 11پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیش ہوکرضمانت میں توسیع کی درخواست دائرکریں گے ، عمران خان کو اسلام آبادہائیکورٹ نے آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ رجسٹراربینکنگ کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ طورپرانسداددہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے ، عمران خان جی الیون
کورٹس کے بعد اسلام آباد کی ضلعی کچہری پہنچیں گے جہاں توشہ خانہ کیس اور اقدام قتل کے کیس کی سماعت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس اور اقدام قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پیش ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں