میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وادی تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا، عسکری ذرائع

وادی تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا، عسکری ذرائع

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں
گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپریشن کیے جا رہے ہیں، قبائلی عوام اور معززین کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں،سینئر صحافیوں کو بریفنگ

کراچی میں سیکیورٹی حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ خیبر کے علاقے تیراہ میں کسی بڑے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کیا گیا، بلکہ وہاں صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف صرف IBOs کیے جا رہے ہیں، جو دہشت گردی کے خلاف سب سے مؤثر حکمتِ عملی ثابت ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں اور یہ سلسلہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیراہ میں بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔ نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اندر یا باہر جانے کے لیے نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ موسم کسی بڑے آپریشن کے لیے موزوں نہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا گیا ہے، جبکہ فوج اور عوام کے درمیان رشتے میں کوئی بھی منفی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور معززین کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں اور یہ فیصلے مقامی لوگوں کی رائے اور خواہشات کے مطابق ہوتے ہیں۔ مشاورت کے عمل میں ہمیشہ مقامی حالات اور روایات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ بریفنگ میں بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان دراصل عوام کی سہولتوں اور ترقی کا دشمن ہے۔ احساسِ محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام اب بخوبی پہچان چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں