میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، شعبہ ایگریکلچر ریسرچ میں قواعدوضوابط کی دھجیاں

محکمہ زراعت، شعبہ ایگریکلچر ریسرچ میں قواعدوضوابط کی دھجیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ زراعت سندھ، شعبہ ایگریکلچر ریسرچ میں قواعد و ضوابط کی دھجیان اڑادی گئیں، ہارٹیکلچر ریسرچ سینٹر کے گریڈ 20 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختیار علی چنا کو ہٹانے کی تیاریاں، گریڈ 19 کے موسٹ جونئر افسر نبی بخش جامڑو کو مقرر کرنے کیلئے پروپوزل بھیج دیا گیا مختیار علی چنا کی ریٹائرمنٹ میں باقی دو ماہ رہ گئے، قواعد و ضوابط کے مطابق رٹائرڈ ہونے کے 6 ماہ کے اندر تبادلہ نہیں ہو سکتا، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے شعبہ ایگریکلچر ریسرچ میں قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑا دی گئیں ہیں، دو ماہ بعد رٹائرڈ ہونے والے ہارٹیکلچر ریسرچ سینٹر میرپورخاص کے گریڈ 20 کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختیار علی چنا کو ہٹا کر موسٹ جونئر افسر گریڈ 19 کی افسر نبی بخش جامڑو کو تعینات کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ نے پروپوزل اعلیٰ اختیاریوں کو بھیج دیا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی افسر کے ریٹائرمنٹ میں اگر 6 ماہ کا وقت کی تو اس کا تبادلہ و تقرری نہیں کی جا سکتی لیکن ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ نے قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئی موسٹ جونیئر افسر نبی بخش جامڑو کی تقرری کا پروپوزل بھیج دیا ہے، گریڈ 20 کے مختیار علی چنا کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریسرچ سینٹر میرپورخاص ایک ماہ قبل کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق ہارٹیکلچر کی تعمیر نو منصوبے کیلئے آنے والے کروڑوں روپے کے پراجیکٹ کیلئے مختیار چنا کو ہٹا کر من پسند افسر نبی بخش جامڑو کو مقرر کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں