میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹائون انتظامیہ نے الگ ریاست قائم کرلی،غیر قانونی تعمیرات تیز

بحریہ ٹائون انتظامیہ نے الگ ریاست قائم کرلی،غیر قانونی تعمیرات تیز

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ،اسلم شاہ) بحریہ ٹائون کی انتظامیہ نے الگ ریاست قائم کرنے اور غیر قانونی تعمیرات میں تیز ی آگئی ہے ، اپنا لے آوٹ پلان ، آلاٹمنٹ غیرقانونی، منصوبہ بندی غیر قانونی، اپنا نقشہ جات کی تشکیل، خریدو فروخت کا اپنا قانون رائج کرلیا ہے ہفتہ کے شام بحریہ ٹاون کے غیر قانونی آفس کے نزدیک ایک رہائشی و تجارتی منصوبہ کا بحریہ کے چیف ایگز یکٹو شاہد قریشی نے باقاعدہ افتتاح ان کے ہاتھوں سے کیا گیا، بحریہ ٹائون میں غیر قانونی رہائشی وتجارتی کاسرکاری رکاوٹ کے بغیر کراچی کے اکثریت بلڈرز اینڈ ڈیولپرز تعمیرات کا منصوبہ لارہے ہیںجہاں نہ کسی ادارے نے لے آوٹ پلان منظور کیا، نہ کسی ادارے نے نقشہ جات کی منظوری اور نہ کسی ادارے نے خریدو فروخت کی اجازت نامہ جاری کیا ، اس ضمن میں بحریہ ٹاون کی انتظامیہ نے براہ راست زمینوں کی فروخت کے بجائے 70سے ذائد پراپرٹی ڈیلرزکے ذریعہ خرید و فروخت بڑے پیمانے پر جاری ہے زمینوں کے الاٹمنٹ ، لیز ، سب لیز نہ ہونے کی وجہ اربوں روپے کا سرکارخزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے تو دوسری جانب الاٹیز کو دھوکہ دہی کے ذریعہ تمام نامکمل کاغذات دیکر لاکھوں اور کروڑوں روپے بٹورنے کا عمل بھی جاری ہے، بحریہ ٹاون نے زمین کا تنازعہ حل کیئے بغیر غیر قانونی رہائشی و تجارتی منصوبہ کی تعمیرات اور پانچ مرلے کی زمین پر آٹھ دس منزلہ اور بیس منزلہ کے علاوہ بلند و بالا عمارتیں کی تعمیرات تیز ہوگیا ہے چھوٹے بڑے منصوبے منصوبہ کا اعلان کے بجائے اب پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعہ عوام سے کروڑ روپے وصول کا عمل جاری ہے اودھوکہ فراڈ کے اس منصوبہ ایک طرف عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے،دوسری جانب بورڈ آف ریونیو ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت دیگر اداروں بحریہ ٹاون کے غیر قانونی تعمیرات پر مکمل خاموشی اختیار کررکھا ہے بحریہ ٹاون کسی ادارے کو جوابدہ نہیں اور تمام اداروں نے بھاری نذرانہ وصول کرکے کارروائی سے گریزاں ہیںسندھ حکومت نے بحریہ ٹاون میں سابق صد ر آصف زرداری کے شریک پارنٹر کی وجہ غیر قانونی بحریہ ٹاون کی اسکیم پر تمام ادارے خاموشی اورزبان گینگ ہوگئی اور عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر لوٹ مار جاری ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو کی تعیناتی کے باوجود سابق ڈائریکٹر جنرل منظور کاکاکے کرپشن کاسٹسم بدستور چل رہا ہے تمام متعلقہ افسران کو بحریہ ٹاون کے خلاف کسی بھی کاروائی کرنے سے روک دیا گیا ہے کینڈا سے منظور کاکا کا سٹسم اب بھی ادارے کو کنٹرول کررہے ہیں، بحریہ ٹاون کے حوالے سے تما م ادارے نے قانون کے مطابق کاروائی کرنے سے اجتناب اور مجرمانہ سرگرمیاں میں ملوث قراردیا جارہا ہے اس بارے میں سپریم کورٹ نے غیرقانونی کاموں کی اجازت نہیں دی اور نہ کسی غیر قانونی عمل کا حصہ بننے کی اجازت دیا تھامصدق ذرایع کا کہنا تھا کہ ،سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاون کی زمین کو ریگورلرائزیشن کا عمل نہ ہوسکا،سپریم کورٹ کے 4مئی2018ء اور 16اکتوبر2018ء کے فیصلے پر بحریہ ٹاون کی زمین غیرقانونی آلاٹمنٹ منسوخ ، بحریہ ٹاون لے آوٹ پلان خارج، دیگر غیر قانونی کام منسوخ کردی گئی،اور24جنوری2014ء کے آلاٹمنٹ ہونے والی زمین14,617ایکٹر منسوخ اوراس حوالے ہونے والے حکمنامہ واپس لے لیا گیاتھا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈئزاین ندیم رشیدکا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون کے کسی بھی منصوبہ کی ادارے سے این او سی نہیں لیا ، نہ ہی درخواست جمع کرائی ہے نہ چالان ،نہ بلڈنگ پلان کے نقشہ جات جمع کرائی ہے،اس بارے میں اتھارٹی کا آگا ہ کردیا گیا ہے جیسے ہی حکم ملے گاایک دوسرے افسر کا نام ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ بحریہ ٹاون کے متعدد منصوبے کے سرمایہ کاری کی ان کا بھی این او سی نہیں لیا نہ ہی کوئی ہمارے پاس کوئی ان کا منصوبے زیر التواء ہے ، بحریہ ٹاون کے ساتھ سابق صدر آصٖف زرداری نام جوڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے افسران کارروائی سے گریز کررہے ہیں پہلے کارروائی کرنے والے افسران طویل عرصے عتاب میں رہے چکے ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کیس بحریہ ٹاون منصوبوں کے آغاز سے پہلے اور بعد کے فیصلے کے بھی ایس بی سی اے نے اپنے ادارے کی جانب سے کھبی بھی زحمت گورا نہیں کیا ، اس سلسلے میں بحریہ ٹاون کی طرف سے خلاف ورزی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا بحریہ ٹاون کے ذریعہ خریدی کی گئی نجی اراضی جو 5 دیہہ یعنی پولہاری، لونگ جی، کنجرا، کلہار اور کھاکھرو کی حدود میں آتی اور 16,896ایکڑ حصے پر مشتمل ہے ،بورڈ آف ریوینو کے افسران کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے باوجود بحریہ ٹاون کی زمین ریگولرائزیشن نہ ہوسکا چونکہ بحریہ ٹاون کے خلاف فیصلے کے خلاف اپیل زیر التواء ہے جیسے اپیل کا فیصلے ہوگا زمین کا ریگولرائز یشن ہوگا14لاکھ سے ذائد بحریہ ٹاون کے الاٹیز ہیں بحریہ ٹاون کراچی میں خود لیز پر کوئی حق نہین ہے اس کے نتیجے میں سیلز ڈیڈ ، سیل گفٹ ڈیڈ، اور جنرل پاور آف اٹاونی کے طریقہ کار سے چھوٹ اور کچھ وفاقی او ر صوبائی ٹیکسوں کی وصولی بھی نہیں کیا جارہا ہے جس میں کیپیٹلویلیو ٹیکس ، گین ٹیکس ،عام سیلز ٹیکس شامل ہے انکم ٹیکس ایکٹ ، پراپرٹی ایکٹ ، رجسٹریشن ایکٹ اور ڈاج ٹکٹ ایکٹ کے تحت اسٹامپ ڈیوٹی وغیرو کا اطلاق ہوتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں