میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کے نئے سربراہ کیلئے وزیراعظم مودی کو 3 نام تجویز

بھارتی فوج کے نئے سربراہ کیلئے وزیراعظم مودی کو 3 نام تجویز

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت میں بھی وزیراعظم نریندر مودی جلد فوجی سربراہ اور فورا سٹار چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کریں گے ۔نریندر مودی کو نئے فوجی سربراہ کے لیے تین نام بھجوا دیے گئے ہیں۔جنرل بپن راوت 31 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیںاور نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان جنرل بپن راوت کی ریٹائرمنٹ سے دو ہفتے قبل کیا جانا ضروری ہے ۔اس سے قبل مودی حکومت نے جنرل بپن راوت کو دو سال کے لیے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ پہلی بار بھارتی فوج میں متعارف کروایا گیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر محکمہ دفاع میں بنائی گئی اس نئی پوسٹ پر جنرل بپن راوت کی تعیناتی فور اسٹار پوزیشن کی ہو گی اور وہ بھارتی فوج کو جدید ترین بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں