میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بوٹ بیسن کے قریب زیرتعمیر عمارت کی چھت گر گئی،5 مزدورجاں بحق

بوٹ بیسن کے قریب زیرتعمیر عمارت کی چھت گر گئی،5 مزدورجاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب زیرتعمیر عمارت کی چھت گر گئی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،عمارت کے ملبے تلے دب کر5مزدور جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق 3افرادکی لاشیں سول ہسپتال جبکہ2 کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن میں حادثہ زیرتعمیر کثیرالمنزلہ عمارت میں پیش آیا، عمارت کی چھت کا کچھ حصہ لفٹ کے ساتھ زمین پر گرا،اس وقت مزدورعمارت میں شیشہ لگانے کا کام کر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں