میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی بمباری نے پوری نسل ختم کردی دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے، ثانیہ مرزا

اسرائیلی بمباری نے پوری نسل ختم کردی دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے، ثانیہ مرزا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں