میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسن نصراللہ شہادت،کراچی میں ریلی کے شرکاء اور پولیس میں جھڑپ

حسن نصراللہ شہادت،کراچی میں ریلی کے شرکاء اور پولیس میں جھڑپ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کے خلاف ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی۔مظاہرین کو ایم ٹی خان روڈ پر روک دیا گیا تھا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد صحافی زخمی ہوگئے ، ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی، بعد ازاں مظاہرین دھرنا ختم کرنے کے بعد منتشر ہوگئے ۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ صحافیوں سمیت عام شہریوں کو ریسکیو کیا جائے ، ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور مشتعل افراد کو روکنے کیلئے مزید پولیس طلب کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں