میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈرامے میں کچھ چیزیں قابل اعتراض ہوتی ہیں ،فرزانہ تھیم

ڈرامے میں کچھ چیزیں قابل اعتراض ہوتی ہیں ،فرزانہ تھیم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ میرا کام ہی میری پہچان ہے ،ہمارے ڈرامے میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر یقینا اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے اور لوگ یہ کام کر رہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں فرزانہ تھیم نے کہا کہ کسی بھی فنکار کو فن کی دنیا میں چاہے کتنے ہی سال کیوںنہ بیت جائیں اسے ہر وقت ایسے کردار کی تلاش رہتی ہے جو ساری زندگی کے لئے اس کی پہچان بن جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ان دنوں کراچی ٹی وی ڈرامے کا گڑھ ہے اور یہاں پر بے شمار اچھی ڈرامہ سیریلز بن رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی ٹی وی پر دکھائے جانے والے تمام موضوعات سبق آموز ہیں بلکہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جس پر اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے اور لوگ بر ملا اس حوالے سے بات کرتے ہیں ، یقینا لکھنے والوں اور ڈرامہ بنانے والوںکو مثبت تنقید کو اصلاح کی نظر سے دیکھنا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں