میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سبزیوں کی آڑ میں قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سبزیوں کی آڑ میں قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی سے کنٹینر میں سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اس حوالے سے ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دوحہ کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں