میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل،بوگس چیک دینے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل،بوگس چیک دینے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل، بوگس چیک دینے کی معتدد کیسز نامزد بااثر مرکزی ملزمان کے آگے قانون بے بس، پولیس شائستہ اسد، کلثوم برکت،عائشہ برکت اور محمد انور کو گرفتار نہ کرسکی، سندھ بلڈنگ کنٹرول کا رینجنل ڈائریکٹر بھی ہیرو گروپ کاسہولت کار، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز داد رسی کے منتظر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل میں مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے، 2017 میں بولیورڈ مال کے سامنے شروع ہونے والے ہیرو ٹاورز شاپنگ مال پراجیکٹ کی این او سی کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پروجیکٹ تاحال نامکمل ہے، جبکہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے سینکڑوں الاٹیز کو کرائے کے بوگس چیکس ہاتھ میں لئے آفیسز کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، جبکہ دادو، قاسم آباد، بلدیہ اور کراچی کے تین تھانوں میں بوگس چیک دینے کے داخل متعدد کیسز میں نامزد مرکزی ملزمان ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت کلثوم برکت،عائشہ برکت اور محمد انور تاحال گرفتار نہ ہوسکے اور پولیس ہیرو گروپ کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رینجنل ڈائریکٹر نوید عاصم ہیرو گروپ کے سہولت کاری کا کردار ادا کرتے ہوئے ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے میگا اسکینڈل پر نہ تو کارروائی کر رہا ہے نہ ہی الاٹیز کی درخواستوں پر الاٹیز کو تفصیلات فراہم کر رہا ہے، جبکہ ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز داد رسی کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں