میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار

کراچی سمیت سندھ کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ اگست ۲۰۲۰

حکومت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع سمیت صوبے کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات اور ازالے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

شیئر کریں

حکومت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع سمیت صوبے کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات اور ازالے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ ریلیف نے کراچی کے 6اضلاع جنوبی، غربی، شرقی، سینٹرل ، کورنگی اور ملیر کو مکمل آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،حیدرآباد ڈویژن کے 9اضلاع حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، مٹیاری کو بھی مکمل آفت زدہ قراردے دیا ہے، میرپورخاص ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کو بھی مکمل آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ حکومت سندھ نے شہید بینظیرآباد ڈویژن کے 2 اضلاع شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ کو جزوی آفت زدہ قرار دیا ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس لیے حکومت سندھ نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر نقصانات اور ازالے کا جائزہ لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں